سعودی عرب میں 13 لاکھ ریال میں باز کی ریکارڈ نیلامی
سعودی عرب میں جاری انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 کے ساتویں روز کینیڈا کے فارم میں تیار کیا گیا ایک باز 13 لاکھ سعودی ریال میں فروخت ہوگیا، جو رواں سال کی نیلامی میں سب سے مہنگا باز اور آکشن کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین باز قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسی کینیڈین فارم کا ایک اور باز 1 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوا، یوں ایک ہی شام میں فارم کے دو باز مجموعی طور پر 14 لاکھ 50 ہزار ریال میں نیلام ہوئے۔