Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بحیرہ چین میں امریکی بحری بیڑہ 4 روز سے بجلی سے محروم، ایئرکنڈیشنز بھی ناقابل استعمال

جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحری بیڑے کا بجلی کا نظام متاثر، ایئرکنڈیشنز سمیت دیگر سہولیات بند

جنوبی بحیرہ چین میں موجود امریکی بحری بیڑے کو گزشتہ چار روز سے بجلی کی فراہمی میں شدید تعطل کا سامنا ہے، جس کے باعث جہاز پر ایئرکنڈیشننگ سمیت متعدد بنیادی سہولیات متاثر ہوئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بجلی کی خرابی کے باعث جہاز پر موجود عملے کے لیے ٹوائلٹس اور کچن بھی ناقابلِ استعمال ہوگئے ہیں، جبکہ شدید گرمی میں ایئرکنڈیشننگ کی بندش نے عملے کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ انجینئرنگ سے متعلق مسائل بتائی جارہی ہے۔ واقعے نے امریکی بحریہ کو درپیش بڑھتے ہوئے آپریشنل دباؤ اور اس کی جنگی تیاریوں سے متعلق سوالات بھی اٹھا دیے ہیں۔

امریکی بحریہ اس وقت ایران جنگ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں اپنے بحری اور فضائی اثاثے تعینات کیے ہوئے ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.