Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان کے 7 اضلاع میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی، 20 اگست تک الرٹ جاری

بلوچستان کے 7 اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، 20 اگست تک الرٹ جاری

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 17 سے 20 اگست تک تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار سمیت بلوچستان کے بعض علاقوں میں 17 اگست کی شام یا رات سے 20 اگست تک بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں، مسافروں اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.