Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کراچی: میئر کراچی نے صدر میں ختمِ نبوت چوک کا افتتاح کردیا

کراچی: صدر میں ختمِ نبوت چوک کا افتتاح، مرتضیٰ وہاب کا آئندہ نسلوں کے لیے یادگار کام کرنے کا عزم

کراچی کے علاقے صدر میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ختمِ نبوت چوک کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور سٹی کونسل کے اراکین بھی شریک تھے۔

میئر کراچی نے گزشتہ ماہ صدر کے ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوت چوک رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ختمِ نبوت چوک کراچی کی مذہبی شناخت کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے، جبکہ کراچی نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر کا عہدہ آنے جانے والی چیز ہے، لیکن وہ مرتے دم تک عاشقِ رسول ﷺ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ایسے کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جنہیں آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.