Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

میڈیکل بورڈ کی سفارش، عمران خان کو اہلیہ سے ملاقات اور اخبارات و ٹی وی کی سہولت بڑھائی جائے

میڈیکل بورڈ کی سفارش، عمران خان کو ذہنی دباؤ کم کرنے کیلئے اہلخانہ سے مزید ملاقاتوں اور اخبارات، ٹی وی کی سہولت دی جائے

اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے اہلیہ اور اہلخانہ سے مزید ملاقاتوں کے ساتھ اخبارات، ٹی وی اور کتابوں کی سہولت فراہم کرنے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم اگست کو کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اختر علی بندیشہ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ اس دوران عمران خان نے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ، سر درد اور بے چینی کی شکایت کی۔ ان کی ای سی جی میں کوئی اہم غیر معمولی تبدیلی سامنے نہیں آئی، جبکہ بلڈ پریشر 140/100 اور نبض 50 فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر نے ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے اہلیہ سے زیادہ ملاقاتیں، اخبارات اور ٹی وی کی سہولت فراہم کرنے کی سفارش کی۔ عمر اور ذہنی دباؤ کے پیش نظر سی ٹی کورونری انجیوگرافی پر بھی غور کرنے جبکہ بلڈ پریشر کی ادویات میں تبدیلی اور اضافے کی سفارش کی گئی۔

4 رکنی میڈیکل بورڈ نے 10 اگست کو عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کا بلڈ پریشر 140/80 اور نبض 54 فی منٹ ریکارڈ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سینے میں درد، بھاری پن، سانس پھولنے یا دل کی دھڑکن سے متعلق کسی شکایت کا اظہار نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ای سی جی نارمل تھی جبکہ ایکو کارڈیوگرافی میں دل کے والوز اور چیمبرز بھی نارمل پائے گئے۔

میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو روزانہ ایک گھنٹہ چہل قدمی کرنے اور موجودہ جیل صورتحال میں ذہنی سکون فراہم کرنے کی سفارش کی۔ بورڈ کے مطابق اخبارات، ٹی وی اور کتابوں کی سہولت کے ساتھ اہلخانہ سے زیادہ ملاقاتیں بے چینی اور بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے بعد ازاں قرار دیا کہ عمران خان کو مزید کارڈیک ٹیسٹ، بالخصوص سی ٹی انجیوگرافی کی ضرورت نہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.