سردار اخترمینگل نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہےغزہ کے ملبے میں دبے معصوم خواب ہوں یا بلوچستان کی وادیوں گھروں چوک چوراہوں جھونپڑیوں میں بکھری ہوئی لاشیں۔۔۔ درد ہر جگہ ایک ہی زبان بولتا ہے۔ کسی ماں کی گود اجڑتی ہے، کسی بہن کی آنکھ اپنے بھائی کی راہ تکتی رہتی ہے، اور کسی بچے کے ہاتھ میں کھلونے کے بجائے خوف رہ جاتا ہے۔ یہ صرف گھروں کے اجڑنے کا دکھ نہیں، یہ انسانیت کے زخمی ہونے کا نوحہ ہے۔ کاش دنیا ان آنسوؤں کی آواز سن سکے، کاش ہر مظلوم کے لیے امن، انصاف اور جینے کا حق صرف ایک خواب نہ رہے


