Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کا فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ میزبان ہیں، جو کہ 2028ء میں اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق دونوں مشترکہ میزبان ممالک کے 14 شہروں نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے، جن میں سے میچز کے لیے منتظمین 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کریں گے یعنی 6 شہروں کی میزبانی کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منتظمین شہروں کا انتخاب آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق کریں گے، آئی سی سی لاجسٹک کے معاملے پر توازن رکھنا چاہتی ہے ، زیادہ پھیلاؤ نہیں چاہتی۔

 

رپورٹ کے مطابق کم شہروں کے انتخاب سے دونوں ممالک میں آپریشنز اور شیڈولنگ میں آسانی ہو گی، ٹیموں اور شائقین کرکٹ کو سفر بھی کم کرنا پڑے گا۔

 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کے فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کو ملے گی

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.