الجزیرہ ویب ڈیسک
بی این پی رہنما ثنا بلوچ کی اکبرنوتیزئی پر بے بنیاد من گھڑت الزامات صحافی کے ساکھ اور زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے، صدر و جنرل سیکرٹری بی یو جے
سابق سینیٹر اپنا بیان واپس لے، بی این پی سے ثنا بلوچ کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ
کوئٹہ (پریس ریلیز) 30 جنوری 2025
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بی این پی کے رہنما ثنا بلوچ کی جانب سے تحقیقاتی صحافی اکبر نوتیزئی پر جاسوسی جیسے من گھڑت الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ معتبر ادارے سے وابستہ صحافی کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا ہے
بی یو جے کے صدر خلیل احمد، جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ اور کابینہ کے دیگر ارکان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے سینئر رہنما اور سابق پارلیمنٹرین کو معتبر ادارے ڈان نیوز پیپر سے وابسطہ تحقیقاتی صحافی اکبر نوتیزئی پر جاسوسی جیسے ہودہ الزامات لگانا زیب نہیں دیتا۔ ایک صحافی کے خلاف اس کے خبر کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر الزامات لگانا انتہائی تشویشناک ہے اور یہ عمل صحافی کی ساکھ اور زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، بی یو جے قیادت نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں ثنا بلوچ کے خلاف قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔ سابق رکن اسمبلی اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے معذرت کرے بصورت دیگر بی یو جے قانونی مشاورت کرکے اس ضمن میں اپنے لائحہ عمل طے کرے گی۔