کوئٹہ:منع کرنے کے باوجود ٹک ٹاک بنانے پر15 سالہ لڑکی حرا کو باپ اور ماموں نے قتل کردیا
الجزیرہ ویب ڈیسک
بلوچی اسٹریٹ کے رہائشی انوار الحق نے بیٹی کو ماموں سےفائرنگ کرواکر قتل کیا،پولیس
پولیس نے لڑکی کے باپ اور ماموں کو گرفتار کرلیا
ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
کیس سیریس کرائم انویسٹگیشن وونگ کے حوالے کردیا
انوار الحق اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ امریکہ شفٹ ہو گیا تھاچند روز قبل کوئٹہ آیا تھا،ایس ایچ او گوالمنڈی بابر بلوچ
باپ نے اپنے سالے طیب علی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،ایس ایچ اوگوالمنڈی
ملزم اپنی بیٹی حرا کو گھر کے باہر لے گیا اور خود گھر کے اندر آیا،ایس ایچ او گوالمنڈی
لڑکی کے ماموں اور باپ نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا،ایس ایچ او گوالمنڈی بابر بلوچ