پشتونخوامیپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی سے میر نواب مینگل کی ملاقات
ملاقات کے موقع پر چمن پرلت دھرنے کے باعث پھنسے گاڑیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی
کوئٹہ (پ ر)آل پاکستان مزداٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر نواب مینگل کی چیئرمین پشتونخوامیپ کے سربراہ محمودخا اچکزئی سے ملاقات
چمن پرلت دھرنے کے باعث پھنسے چار ہزار گاڑیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی اس موقع پر چیئرمین محمودخان اچکزئی نے کہاکہ ٹرانسپورٹرزکے ساتھ ہیں
اس حوالے سے چمن دھرنا شرکاء سے بات چیت کرینگے تاکہ مسائل کاپرامن حل نکالاجاسکے انہوں نے مزید کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کرداراکیااورکرتے رہیں گے عام عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا اولیج ترجیح ہے