Ultimate magazine theme for WordPress.

28مئی بلوچ قوم کیلئے یوم سیاہ ہے، ڈاکٹر تاراچند

0

واشنگٹن : بلوچ امریکی کانگریس کے صدر تارا چند نے کہا ہے کہ 28مئی بلوچ قوم کیلئے یوم سیاہ ہے، دھماکے کے بعد ماحولیاتی تبدیلیاں آئیں جس کو بلوچ عوام کئی صدیوں تک بھگتتے رہینگے، انہوں نے کہا کہ جیالوجسٹ اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں

کہ دھماکے سے زیر زمین پانی کی سطح نیچے گر گئی اور جو پانی زمین میں موجود ہے وہ بھی آلود ہو چکا ہے، چاغی کی مقامی آبادی جہاں یہ دھماکے ہوئے ہیں کئی مختلف امراض میں مبتلاء ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بین القوامی ماہرین کو اس علاقے تک رسائی نہیں دی جاتی تا کہ وہ کوئی تحقیق نہ کر سکیں

امریکہ کو چاہئے کہ وہ ان دھماکوں کو مد نظر رکھ کر پاکستان کی دی جانیوالی امداد پر نظر ثانی کرے.

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.