ادارے غیر جانبدار رہے تو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی: بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، ادارے غیر جانبدار رہے تو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں آنے والی حکومت کی محدود ذمے داری ہو گی، اسے فوری طور پر صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہوں گے، نہیں چاہتے کہ لمبے وقت کے لیے کوئی حکومت آئے۔