Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان یوتھ کلچرل ہارمنی فیسٹیول، نوجوان ثقافتی ورثے کے تحفظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی

کوئٹہ: ڈائریکٹوریٹ آف کلچر بلوچستان کے زیرِ اہتمام بلوچستان یوتھ کلچرل ہارمنی فیسٹیول نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس، اسپنی روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں صوبے کے ثقافتی ورثے کے تحفظ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کے فروغ اور مختلف قومیتوں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون، سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی تھے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ لیاقت لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ، بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر برکت شاہ، ادیب و لکھاری یار جان بادینی اور نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والی حفصہ اور ظہور اللہ الکوزئی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے دوران پینل ڈسکشن، مباحثوں، ثقافتی اسٹالز اور موسیقی کی محفل سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد بلوچستان کی ثقافتی روایات کو فروغ دینا اور نوجوان نسل میں اپنے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا تھا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.