ایم پی اے خضدار اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی شرکت، گراؤنڈز کی بہتری کے لیے 1 کروڑ روپے کا اعلان۔
جھالاوان میڈیکل کالج (JMC) خضدار میں سالانہ اسپورٹس ویک کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا تقریب کے مہمانِ خاص رکنِ بلوچستان اسمبلی (MPA) میر یونس عزیز زہری تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اور اے ڈی سی (ریونیو) رحمت اللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر بیزن بلوچ نے تمام معزز مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال (Welcome) کیا
افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے طالب علموں اور نوجوانوں کے لیے مثبت اور ورزشی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اسپورٹس کمیٹی کی حوصلہ افزائی کے لیے 1 لاکھ روپے نقد کا اعلان کیا
علاوہ ازیں، کالج کے کھیل کے میدانوں (Grounds) کی حالت زار بہتر بنانے، جدید سہولیات فراہم کرنے اور بحالی کے لیے بی ایس ڈی آئی (BSDI) کے توسط سے 1 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز کی فراہمی کا بھی بڑا اعلان کیا
اسپورٹس ویک کے دوران کرکٹ فٹ بال اور دیگر متعدد میدانی و اندرونی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں طلبا ء و طالبات بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بیزن بلوچ اور انتظامیہ نے ایم پی اے میر یونس عزیز زہری اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
