قلات(این این آئی:الجزیرہ ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے قلات کے صدر مقام مغلزئی میں سیلابی ریلہ آنے بعد عوام کے درمیان امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کلیوں اور گھروں کا دورہ کیا اور عوام سے مطالبہ کیا کہ کچے مکانات اور سیلاب کے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر نقل مکانی کریں۔
انہوں نے متاثرہ گھروں کو اپنے مدرسہ جامعہ شاہ ولی اللہ قلات میں رہنے کی درخواست کی۔اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت و صوبائی سے مطالبہ کیا اگر ہنگامی بنیادوں پر ان علاقوں کو سیلاب سے نہ بچایا گیا تو بہت بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ اگر بروقت اقدامات کیا جاتا تو آج جو علاقے زیر آب آگئے تو ان سے بچا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کور کمانڈر کوئٹہ اور کمشنر قلات ڈویژن سے بات کی ہے کہ جن علاقوں میں کافی نقصانات کی اطلاعات ہے اور لوگ بے یارو مددگار ہے انکو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جائے مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے ابھی تک وہاں ہیلی کاپٹر بھی نہیں جاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ مستونگ، خضدار، قلات ڈیرہ مراد جمالی، نوشکی ودیگر علاقوں میں بھی کافی جانی نقصانات کی اطلاعات ہے اور لوگ بے یارو مددگار ہے جمعیت علماء اسلام کے کارکن گھروں سے نکل کر انکی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اکثر علاقے سیلاب کی صورتحال سے دوچار ہے قوم کو اجتماعی طور پر توبہ کرنے کی ضرورت ہے