Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ سیاست کو عبادت کی طرح لے کر چلتے تھے ہمیشہ پیدل چلتے تھے، ارکان اسمبلی

بلوچستان ایک حقیقی فرزند سے محروم ہوگیا ہے ہمیں ان کی طرح حق اور سچ کی زندگی گزارنی چاہئے

0
  1. ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی وفات ایک سانحہ سے کم نہیں ہے وہ بلوچستان کے سینئر ترین سیاسی قائدین میں سے تھے جنہوں نے بلوچستان میں طلبہ سیاست اور حقیقی سیاست کی بنیاد رکھی جس کے اثرات آج تک سیاست میں نظر آرہے ہیں ان کی سیاسی، سماجی قربانیاں اور خدمات تمام اقوام کے لئے مشعل راہ ہیں بلوچستان کے سیاسی لوگوں کا ان سے زمانہ طالبعلمی سے ہی قریبی تعلق رہا ہے اور ان کے افکار سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ حقیقی سیاسی کارکن کی تعریف پر پورا اترتے تھے انہوں نے ساری زندگی غربت میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کی اور عوامی خدمت کا کوئی بھی موقع اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیا وہ کبھی بھی پروٹوکول، بندوق بردار افراد اور زبردستی کے قائل نہیں رہے وہ اصل روح کے مطابق سیاست کررہے تھے اگر عوام نے ان کی قدر نہیں کی تو یہ ان کی نہیں بلکہ عوام کا قصور ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلو چ نے کبھی بھی نماز قضا ء نہیں کی اور سنت رسول پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئے ہمیں اپنے معاشرے کے ایسے لوگوں کی قدر کرنی چاہئے ایسا کرنے سے ہم معاشرے میں سدھار اور سیاست میں بہتری لاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ سیاست کو عبادت کی طرح لے کر چلتے تھے ہمیشہ پیدل چلتے تھے لوگوں کی مدد کرتے تھے ان کی وفات کے بعد پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ سیاسی بصیرت کے مالک تھے ان کے عوامی اسٹائل نے عوام کے دلوں میں گھر کیا اور انہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی نمائندگی کی بلوچستان ایک حقیقی فرزند سے محروم ہوگیا ہے ہمیں ان کی طرح حق اور سچ کی زندگی گزارنی چاہئے
آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.