بلوچستان پاکستان کا بڑا جغرافیائی صوبہ ہے،چھوٹے صوبے کا وفاق پر بڑا حق ہے،شہباز شریف
تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے، پوری تیاری کیساتھ میدان میں آئیں گے‘ شہباز شریف
لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے، نااہل حکمرانوں کا جانا ناگزیر ہوچکا،کوئی ولی نہیں عدم اعتماد کی تاریخ بتا دوں، پاکستان کے عوام ہاتھ اٹھا کر دعا ئیں کررہے ہیں کب بدترین فاشسٹ نااہل حکومت سے جان چھوٹے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اپنی رہائشگاہ آمد پر شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں مہنگائی، بیروزگاری، موجودہ معاشی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا