Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ہنگو میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، 2 بھائی جاں بحق، 3 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے درسمند میں مسلسل بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

 

دوسری جانب ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ چھت گرنے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے سگے بھائی تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.