
موراتوف نے دوسرے افراد سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں، زخمیوں اور بچوں کی مدد کریں جنہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نیلام گھروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد نوبیل انعام کے میڈل کی نیلامی کا بندوبست کریں۔
موراتوف نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ سال سے نوبیل انعام کی رقم میں سے اپنا حصہ ریڑھ کی ہڈی کے مسائل میں مبتلا بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لیے کچھ نہیں رکھیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے اخبار ‘ انڈیپنڈینٹ نووایا گزیٹا’ کے ایڈیٹر ان چیف دمتری موراتوف نے کہا ہے کہ میں نے روس کی جانب سے حملے کے بعد یوکرینی پناگزینوں کی مدد کیلئے اپنا نوبیل امن انعام کا میڈل نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔