Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

خان شہید ایک مبلغ، مفکر اور رہنماء مالک اچکزئی

دنیا کی تاریخ رہی ہے کہ انسان نے اپنی مادی ترقی ہی کی بنیاد پر اپنی سوچ کی پختگی حاصل کی ہے اور یہ سلسلہ کبھی رکتا نہیں کیونکہ انسان کی جستجو ہمیشہ علم و عمل کی بنیاد پر بنی ہوئی فکری سلسلہ ہی ہے اور انہیں فکروں کو علم و عمل کے پراسس سے ہوتا ہوا آج دنیا جس نہج پر پہنچی ہے یہ سب کچھ انسانی فکری اور مادی سفر ہی ہے۔ دنیا کے جتنے بھی فلسفے انسان کی ذات کو مرکز بنا کر کائنات کو سمجھنے کی کوشش ہی ہے۔ مگر انسان کے تاریخی ارتقائی عمل اور ان کی جہدِ مسلسل نے انہیں مختلف زبانوں، قوموں، علاقوں تک پھیلا دیا۔ ورنہ آج بھی آدم اور حوا کے بچے ایک ہی طرح سے کل اور جز کے دائروں میں سفر کرتے چلے آرہے ہیں۔

پشتونخوا وطن اس پورے سفر میں اپنی ایک خاصیت رکھتی ہے کیونکہ یہاں کی سرزمین ہمیشہ سے مسلط شدہ جنگوں اور سٹریٹیجک پراسسز کی شکار رہی ہے مقدونی سکندر سے لے کر آج تک یہاں پر خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے؛ یہاں پر دنیا کی عظیم ترین سولائزیشن کے بچوں کو نام نہاد سولائزڈ قتل کر کے ان کی زمینوں اور وسائل پر قبضہ کرنے اور انہیں اپنی استعماری اور استحصالی پالیسیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہر دور میں یہاں پر موجود دھرتی کے بچوں نے اپنے اپنے بساط کے مطابق دھرتی ماں کا حق ادا کرنے کے لیے اپنے سروں کا نظرانہ پیش کیا ہے۔ مگر یہ سفر رکنے کا نام نہیں لے رہا اور جیسے کہ یہاں کوئی بھی جینے کا حق نہیں رکھتا۔

مگر یہاں پشتونخوا دھرتی نے ایسے بچے بھی پیدا کیے ہیں جن کا نظریاتی سفر تاریخِ قریب سے شروع ہوا مگر لاجواب رہا ہے لہٰذا سوچتا ہوں کہ کہاں سے ان پر لکھنا شروع کروں جب بھی قلم اٹھاتا ہوں تو پتہ نہیں کہ کیوں اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتا ہوں کہ کون سے پہلو پر لکھوں، دل ہی دل میں یوں محسوس کرتا ہوں جیسے وہ مجھے دیکھ رہا ہے اور وہ مجھ سے پوچھ رہا ہے، سو تو ایک ایسی ہستی نابغۂ روزگار، ہمہ جہت شخصیت ہے کہ کون سی شے سرخی اٹھاؤں اور اس کی کون سی تحلیل و تحریر کو یاد دلاؤں؛ وہ ایسے نظریات کی بنیاد ڈال چکے ہیں جو بہت عمدہ اور سادہ زبان میں ہیں وہ عام آدمی سے شروع ہوتا ہے وہ ریاست اور سیاست کو بہت نفیس اور سلیس انداز میں بیان کرتا ہے۔

خان شہید صرف ایک ہی مضمون کا ماہر و رہنما نہیں وہ ہر مضمون کو ایک خاص ہنر سے پرکھتا ہے؛ وہ جو بھی سوچتا ہے اسے سوالوں کے ذریعے تراشتا ہے اور انہیں ایک واضح فکری بنیاد دیتا ہے؛ مجھے ویل ڈیورانٹ کی جمع کردہ فلسفے کی کتابوں کا خاکہ یہاں یاد آیا وہ ارسطو کی طرح سوال اٹھاتا ہے اور پھر اپنے ارد گرد لوگوں کو ان سوالوں کے جواب دینے اور سوچنے پر مجبور کرتا ہے انہی سے پوچھتا ہے ان کی کہانیوں کو لکھتا ہے، ان میں قدرِ مشترک ڈھونڈتا ہے اور ان کے مسائل کی تہہ تک جاتا ہے اور ان کا تجزیہ کرتا ہے؛ اس تجزیے کی بنیاد پر وہ تجاویز دیتا ہے؛ اور ایک حساب سے آج کی جدید سائنسی طرز کی ریسرچ پر وہ پورا اترتا ہے؛ بلکہ وہ سماج کی نفسیات، سیاسیات، معیشت، تاریخ، زبان، کلچر اور جغرافیے کی بیک وقت ملٹی ڈسپلن یا انٹرسیکشنل ڈسپلنری سائنس کی بنیاد پر ایسی تشریحات کرتے ہیں جو شاید یہاں کسی نے کی ہوں؛ کیونکہ اس کا دھرتی ماں سے پیار اور ان پر رہتے ہوئے لوگوں کی فکر لاثانی بنا دیتا ہے۔

مجھے تو ان کے افکار پڑھ کر بارہا وہ مجھے شدید ضربِ ہمت و استقامت دیتا ہے کہ ایک آدمی اتنی ہوشیار استاد کیسے ہو سکتا ہے کہ ان کی ہر بات دل کو اس لیے چھوتا ہے کہ اس کی سادہ باتوں اور تحریروں میں ایسی وژن ہے کہ بندہ ہر وقت اس سے روشنی لے سکتا ہے اور اپنے قومی سیاسی سفر میں اپنے آپ کو ہمیشہ منور رکھ سکتا ہے۔ یہ نہیں بلکہ وہ تو مجھے میرے علمی اور تحقیقی کام میں میرا سہارا بنتا ہے اور دنیا کی سیاسی کنفیوژن سے چھٹکارا لینے کی خاطر اس کی نظریاتی روح ہی ہے جو مجھ سمیت ہزاروں اور لاکھوں لوگوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

خان شہید نہ صرف یہ کہ سوچتا رہتا ہے بلکہ عملی طور پر اپنے نظریاتی افکار کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے وہ سیاسی پلیٹ فارم بناتا ہے اور پورے یقین اور بغیر لرزش کے اس سخت ترین عمل کا چناؤ ایک ایسے وقت میں کرتا ہے جب یہاں دور دور تک کوئی امید کی کرن موجود نہیں ہوتی؛ ہاں میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کو پشتون افغان سیاست کا وہ سرخیل اور سٹیٹس مین سمجھتا ہوں جو شاید انسانی تاریخ میں بہت کم ملتے ہیں؛ کیونکہ یا کوئی مفکر ہوتا ہے یا پھر مبلغ، جن کو خدا تعالیٰ نے فکری استعداد دی ہوتی ہے وہ عملی سیاست سے محروم ہوتے ہیں اور یا پھر عملی سیاست پر مرتکز ہو کر بندہ علم و دانائی و فکری سلسلے کی کڑیوں کو جوڑ کر نظریاتی اساس کی بنیاد رکھنے سے قاصر ہوتا ہے۔ مگر خان شہید بیک وقت ایک مبلغ اور ایک مفکر دونوں ہے بلکہ وہ اپنے اس پورے سفر میں اپنی سیاسی سوچ پر قائم رہ کر ارسطو کی طرح زہر کا پیالہ نگل لیتا ہے مگر سمجھوتہ نہیں کرتا اسی لیے وہ خاص ہے۔

جب ہر طرف تاریکی چھائی ہوئی ہے تو وہ ہجوم کے بہاؤ کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ ہجوم کو صحیح رستے پر لانے کی شروعات کرتا ہے؛ وہ اکیلا ہوتا ہے مگر اس ایک ہونے سے وہ کاروان بنتا چلا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے نہ ہی استعماری دور انہیں سمجھنے کی کوشش کرتی ہے نہ ہی پاکستان بننے کے بعد یہاں کی مقتدرہ اور نہ ہی سرخوں اور سفیدوں نے۔ مگر آج جب دیکھتا ہوں کہ حالات کس طرف جا رہے ہیں اور ہم جب بند گلی میں بند ہونے جاتے ہیں تو خان شہید ہی کے نظریات کا کاروان اور اس کے سپاہی ہی ہیں جو اس خطے کو دربدری سے بچانے کی آہ و پکار بلند کرتے ہیں۔

خان شہید ہمیشہ ضدِ استعمار، ضدِ استثمار، ضدِ امپریلزم رہا ہے کیونکہ وہ افغان کلچر کی سب سے اہم فیلو یعنی ایگلیٹرین سوچ کی بنیاد پر اپنی ملت اور دنیا بھر کے انسانوں کی زندگی، ترقی، مساوات اور امن چاہتا ہے۔ وہ کسی بھی قوم کی قوم پر، کسی زبان کی دوسری زبان، کسی فرقے کے دوسرے فرقے، علاقے کے دوسرے علاقے کے استحصال کے خلاف ہے۔ وہ انسان کو قدرت کی سب سے عظیم شاہکار سمجھتا ہے اور انہیں ان کی آزادی پر پورا یقین ہے۔ انہیں اپنی سوچ بچپن ہی سے ایک آزادی پسند بناتے ہیں اور یہ آزادی شخصی آزادی نہیں بلکہ اپنی قوم اور ملت کی آزادی ہی ہوتی ہے ورنہ وہ بھی انگریزوں کے گھوڑوں کو گھاس دے کر آج کی مقتدرہ میں نسل در نسل شامل ہو سکتے تھے مگر انہوں نے اس کے برعکس انگریزی استعمار کی زندانوں کی دیواروں اور ہتھکڑیوں سے رشتہ جوڑ کر ان کے ظلم و جبر اور استحصال کے خلاف علم بلند کیا۔

حالانکہ ان کے وطن کو انگریزوں نے بارہا سازشوں کے ذریعے افغانستان سے الگ کر کے قبضے میں لیا تھا اور ان کی سادہ لوح قوم کی صورتحال یہ تھی کہ وہ فرنگی استعماری نظام کو عبدالصمد خان کی بغاوت اور قومی تحریک کے ذریعے یہاں سے بیدخل کرنے کی جدوجہد کو پہاڑ سے سر مارنے کی تشبیہ دیتے تھے مگر خان شہید نے یہ موقع اپنی قوم کو قومی آزادی کا شعور دینے میں گزارا اور ہر وقت قید و بند کی صحبتوں کے لیے تیار رہے اسی سلسلے میں انگریزی استعمار اور پھر پاکستان بننے کے بعد مارشل لائی نظاموں کی قیود میں 35 سالوں سے زائد زندگی گزاری۔ کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کا نعرہ برحق ہے لہٰذا ان کی آج کی قربانی کل کی قومی آزادی میں بدل جائے گی۔

یہاں پر رکتا نہیں وہ اپنے قومی سیاسی بیانیے کی بنیاد کو برحق دکھانے کی خاطر خدا کے علاوہ کسی بھی قوت کے سامنے سر خم کرنے نہیں دیتا بلکہ خندہ پیشانی سے 66 سال کی عمر میں جامِ شہادت نوش کر کے حق و صداقت کی وہ مثال قائم کرتا ہے جو اس کے سیاسی و نظریاتی ورثا، پشتون افغان ملت کے لیے بالخصوص اور دیگر محکوم اقوام کے لیے بالعموم آزادی اور خودمختاری کا واضح رستہ بنتا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.