شفاف انتخابات اور عوامی رائے کو طاقت ملنی چاہیے، فوج کو قوم کے مقابلے میں نہیں بلکہ دشمن کے مقابلے میں طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
پشاور: امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے پشاور ہائی کورٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات اور ایسا نظام ہونا چاہیے جس پر عوام اور اسمبلیوں پر اعتماد بحال ہو اور عوامی رائے کو حقیقی طاقت مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں، فوج ہماری دفاعی قوت ہے اور ہم اسے دشمن کے مقابلے میں مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، اپنی قوم کے مقابلے میں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے مؤقف پر ناراضگی کا اظہار کرنے کی کیا وجہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج وہی آواز حکومت کے گلی کوچوں سے بھی اٹھ رہی ہے اور بلاول بھٹو بھی یہی بات کر رہے ہیں، اب تو ان کے اپنے گھر سے بھی گواہی مل رہی ہے، مولانا فضل الرحمان۔
