دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک دشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہیں، شہباز شریف۔
