نیشنل پارٹی نے مرکزی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام ضلعی اور تحصیل آرگنائزیشنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کھاکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان لالا کی جسد خاکی کل صبح 6 بجے کراچی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوجائے گئ۔
عثمان لالا کو بلوچستان، بلوچ و پشتون عوام کے سیاسی و قومی خدمات کے پیش نظر نیشنل پارٹی کے رہنما و کارکن ہر اسٹیشن پر ان کی میت کا والہانہ استقبال کی تیاریاں کریں اور زبردست خراج عقیدت پیش کریں نیشنل پارٹی حب، وندر، اوتھل، لسبیلہ، اورناچ،وڈھ خضدار، سوراب، قلات اور مستونگ کے مقامات پر ان کی جس خاکی پر پھول نچاور کرکے عثمان لالا کو خراج عقیدت پیش کریں۔
عثمان لالا نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے عوام کے سیاسی معاشی اور قومی حقوق کے لیے وقف کی ، بلوچستان کے توانا اور نڈر رہنما کی طرح سینٹ آف پاکستان میں مظلوم و محکوم عوام کے جرات مندانہ انداز میں ترجمانی کرتے رہے ظلم و جبر اور بلوچستان کے قومی و سیاسی مسائل پر بغیر کسی خوف و کمپرومائز کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرتے رہے
عثمان لالا کی رحلت سے بلوچستان ایک عظیم سیاسی سپوت سے محروم ہوگیا جس کی کمی ہر مرحلے پر محسوس کی جائے گی۔ نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت عثمان لالا کو سیاسی و قومی جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں آسودہ جگہ عطا فرمائے عثمان لالا کے خاندان اور پارٹی قیادت و کارکنوں کو صبر جمیل عطا فرمائے