Ultimate magazine theme for WordPress.

عمران خان کی سیاسی بقاءکا آخری حربہ ڈھونگ مارچ ،سنا ہے آن لائن قائد انقلاب برپا کریں گے،عظمیٰ بخاری

ڈھونگ مارچ میں عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ ہوا تو پہلے ایک گولی تو بعد میں چار گولیاں کہا گیا لیکن آج کہا جا رہا ٹکڑے لگے ہیں

0

کنٹینر سے فائر معظم کو لگا جبکہ ایف آئی آر میں لکھا کہ معظم ملزم نوید کی گولی سے جاں بحق ہوا
عمران خان کی ذلالت کا سفر گھڑی سے شروع ہو کر گھڑی پر ختم ہوا،عمر فاروق اگر دو نمبر تھا تو فواد چودھری کاروبار کیوں کررہا تھا،پریس کانفرنس سے خطاب
لاہور (آن لائن: الجزیرہ ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی بقا ء کا آخری حربہ ڈھونگ مارچ ہے،سنا ہے آن لائن قائد انقلاب برپا کریں گے،ڈھونگ مارچ میں عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ ہوا تو پہلے ایک گولی تو بعد میں چار گولیاں کہا گیا لیکن آج کہا جا رہا ٹکڑے لگے ہیں، معظم کے سر پر گولی لگی،پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے

جس کے مطابق اوپر سے نیچے بڑے بور کی گولی لگی،کنٹینر سے فائر معظم کو لگا جبکہ ایف آئی آر میں لکھا کہ معظم ملزم نوید کی گولی سے جاں بحق ہوا،عمران خان کی ذلالت کا سفر گھڑی سے شروع ہو کر گھڑی پر ختم ہوا،عمر فاروق اگر دو نمبر تھا تو فواد چودھری کاروبار کیوں کررہا تھا۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ پولیس اور پنجاب حکومت پوری طرح عمران خان کے ڈرامہ کو سپورٹ دے رہی،اب تک عمران خان کے گارڈ کو حراست میں لیا گیا

اور نہ ہی اسلحہ کو پولیس نے تحویل میں لیا،ہر خون کو بھول جائیں،حسن، صدف نعیم اور معظم کو بھول جائیں صرف عمران خان پر فائرنگ کو یاد رکھیں، عمران خان خون کی بلی مانگتا ہے لاشیں دی جائیں جس کا حساب کتاب نہیں ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.