کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات کو عوامی مسائل پر ترجیح دینے والے عناصر کا عوام سے تعلق کمزور ہوچکا ہے۔ 20 ستمبر کو ہونے والی ریلی روزگار، امن اور عوامی حقوق کی بحالی کی تحریک ہے۔
رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو روزگار، امن اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے متعدد مشکلات کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے عوامی آواز کو مؤثر انداز میں بلند کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 ستمبر کی ریلی میں عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا جائے گا اور روزگار و امن کی بحالی کے مطالبات سامنے رکھے جائیں گے۔
رحمت صالح بلوچ کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں اور نمائندوں کو عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط بنانا ہوگا۔

