پاکستان کی آبادی 25 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، انتظامی و عوامی مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، بابر یوسفزئی۔
کوئٹہ: سیاسی رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی 25 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث انتظامی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے۔
بابر یوسفزئی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ انتظامی ڈھانچے پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے، اس لیے ملک میں بہتر طرز حکمرانی اور عوام کو مؤثر سہولیات کی فراہمی کے لیے نئے صوبوں کے قیام پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام انتظامی ضروریات، عوامی سہولیات اور بہتر حکمرانی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔
