حکومت کی ذمہ داری ہے کہ محرکات کو سامنے لانے میں اپنے وسائل کو بروئے کار لائے،مولانا عبدالواسع
الجزیرہ ویب ڈیسک
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے،صوبائی
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ محرکات کو سامنے لانے میں اپنے وسائل کو بروئے کار لائے،مولانا عبدالواسع
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع صوبائی جنرل سیکریٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ نائب امیر مولانا محمد سرور موسی خیل صوبائی سرپرست مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ مولانا عبد الخالق مری اور دیگر نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے تخریبی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے راست اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔
جمعیت علماء اسلام بلوچستان ژوب میں جماعت اسلامی کے جلوس پر جان لیوا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔
یہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ محرکات کو سامنے لانے میں اپنے وسائل کو بروئے کار لائے۔ تاکہ آئندہ اس قسم کے دلخراش واقعات کا سدباب ہو۔انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور دیگر شرکاء کی سلامتی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔