Ultimate magazine theme for WordPress.

کیچ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک

0

کوئٹہ(این این آئی: الجزیرہ ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اسلحہ گولہ بارود برآمد۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ خے علاقے ہوشاب مین بلور کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے سیکورٹی فورسز، عام شہریوں، پر فائرنگ سور ایم 8 شاہراہ پر آئی ای ڈی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران فورسز کو ہیلی کاپٹر کی معاونت بھی حاصل تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے کا گھیراو کیا گیا تو انہوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی فورسز نے جوابی کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور انکے قبضے سے آئی ای ڈیز، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہو کر بلوچستان کا امن و استحکام خراب کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہیں

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.