کوئٹہ (الجزیرہ ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ چکی شاہوانی علاقہ کیچی بیگ پرانی کاریز کے کنویں میں کچرہ چننے والا بچہ غلام ولد گل نور قوم محمد حسنی بلوچ بوقت تقریباً 12 بجے دن گرگیا جس کو نکالنے اور ریسکیو کے لئے اترنے والا 25 سالہ بالاچ ولد افتخار قوم نوشیروانی سکنہ چکی شاہوانی سریاب کوئٹہ بھی بد قسمتی سے رسی ٹوٹنے کی وجہ سے گرگیا۔
اطلاع پاکر SHO تھانہ کیچی بیگ عابد مینگل، SDPO شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی اور AC سریاب نثار احمد لانگو بھی موقع پر پہنچ گئے اور PDMA ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا، دونوں افراد کو کاریز کے کنویں سے نہیں نکالا جاسکا۔ کاریز کے کنویں میں کچرہ پھینکنے کی وجہ سے گیس بھر گئی ہے
جس میں ریسکیو ٹیم کے علاوہ اترنا خطرے سے خالی نہیں ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہر دو افراد زندگی کے بازی ہار گئے ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہومن رائٹس سکریٹری و رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ، ایم پی اے ثناء بلوچ ،ملک ابراھیم شاہوانی ، و دیگر علاقائی عمائدین ، ڈی سی ،اے سی سریاب و دیگر جائے واقعہ پر موجود