Ultimate magazine theme for WordPress.

جام کمال خان گوادر پہنچے اور جیپ ریلی کے معروف ریسرز کے ہمراہ سن سیٹ پارک کا دورہ کیا

0

گوادر، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اتوار کے روز گوادر پہنچے۔صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلی کا گوادر ائیرپورٹ پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین ویگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔

بعد ازاں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے معروف جیپ ریلی ریسر میر نادر مگسی کی قیادت میں ریسرز نے ملاقات کی اور چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔دریں اثناء وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے معروف ریسرز کے ہمراہ سن سیٹ پارک کا دورہ کیا۔

وزیراعلی نے ریسرز کے ہمراہ پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ سن سیٹ پارک کو سیر و تفریح کیلئے منفرد حیثیت حاصل ہے۔صوبے بھر میں سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کےلئے ہماری حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔گوادر کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعلی نے جیپ ریلی کے ریسرز کے ہمراہ سن سیٹ پارک میں غروب آفتاب کا دلکش نظارہ بھی دیکھا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.