Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

موسمِ سرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف 10 ہزار روپے جرمانے سمیت قانونی کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی۔

کوئٹہ ویسٹ: موسمِ سرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف رجسٹریشن منسوخی اور یومیہ 10 ہزار روپے جرمانے سمیت کارروائی کا فیصلہ

کوئٹہ ویسٹ کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی کی زیرِ صدارت ضلعی تعلیمی امور سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی اسکول موسمِ سرما کی تعطیلات کی فیس وصول نہیں کر سکیں گے۔ پہلے سے وصول کی گئی ایڈوانس فیس واپس یا آئندہ فیس میں ایڈجسٹ کرنا ہوگی۔ فیس کی عدم ادائیگی پر کسی طالب علم کو کلاس سے باہر کھڑا کرنے یا تذلیل کا نشانہ بنانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف رجسٹریشن معطل یا منسوخ کرنے، یومیہ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے اور مسلسل خلاف ورزی پر عدالتی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ محکمہ تعلیم کو تین روز میں عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.