خاران: خاران۔کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر برشونکی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کو مسلح افراد کی جانب سے اغواء کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسد اللہ کاکڑ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے خاران جا رہے تھے کہ برشونکی کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے دوران انہیں مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
اسد اللہ کاکڑ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خاران کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ تاحال ضلعی یا صوبائی حکومت کی جانب سے کمشنر رخشان ڈویژن کے اغواء کے واقعے کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
