ایرانی ڈیزل اسمگلرز نے سندھ بلوچستان روڈ بلاک کردی
الجزیرہ ویب ڈیسک
جیکب آبادایرانی ڈیزل اسمگلرز نے سندھ بلوچستان روڈ بلاک کردی
کوئٹہ جیکب آباد ایرانی ڈیزل اسمگلرز نے سندھ بلوچستان ٹریفک معطل کرا دی، سندھ کے شہر جیکب آباد کے جمالی بائی پاس پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرک کھڑے کر کے روڈ بلاک کر دیاتفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے جیکب آباد میں بائی پاس روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا۔
احتجاج کے باعث سندھ بلوچستان کے لیے ٹریفک معطل ہو گئی ہے ایس ایس پی سمیر نور چنہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ سے روکنے پر ڈیزل کے اسمگلروں نے روڈ بلاک کیا ہے، انھوں نے کہا کہ اسمگلر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں، ڈیزل کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے، نہ ہی ان کی بلیک میلنگ میں آئیں گے۔