Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

واجہ پھلین بلوچ کی کوششیں، تربت اور پنجگور میں پانچ نئے نادرا مراکز کے قیام کی منظور

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے رکن واجہ پھلین بلوچ کی تجویز پر نادرا نے ضلع کیچ اور پنجگور کے پانچ مختلف مقامات پر نئے نادرا رجسٹریشن مراکز کے قیام کو قابلِ عمل قرار دیتے ہوئے انہیں مالی سال 2026-27 کے سالانہ منصوبے میں شامل کر لیا ہے۔

نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے واجہ پھلین بلوچ کے نام اپنے مراسلے میں تصدیق کی ہے کہ ضلع کیچ کے علاقوں آبسر، شاہی تمپ اور کلگ جبکہ پنجگور کے علاقوں وشبود اور عیسئی میں نئے نادرا مراکز قائم کرنے کی تجویز کو قابلِ عمل قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ان مراکز کے قیام اور فعالیت کا عمل متعلقہ علاقوں میں عمارتوں کی جلد دستیابی سے مشروط ہوگا۔ چیئرمین نادرا نے عوام کو بہتر رجسٹریشن سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مراکز کے قیام اور انہیں جلد فعال بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

نئے مراکز کے قیام سے ضلع کیچ اور پنجگور کے متعلقہ علاقوں کے شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر رجسٹریشن خدمات اپنے قریب دستیاب ہونے کی توقع ہے، جس سے انہیں ان سہولیات کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر کرنے کی ضرورت بھی کم ہوگی۔

اس موقع پر واجہ پھلین بلوچ نے نادرا کے مراسلے کی نقل ضلع کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک صالح کے حوالے کی، جنہوں نے اس پیش رفت پر واجہ پھلین بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.