Ultimate magazine theme for WordPress.

کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟کپتان کی نئی منطق، احسن اقبال

پی ٹی آئی نے لاہور میں قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیئے

0

اسلام آباد(آن لائن : الجزیرہ ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور کی سڑکوں پر لگے قومی پرچم اتار کرپارٹی پرچم لگا دیے ہیں

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لاہور میں یوم آزادی کی مناسبت سے سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار کر اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیے ہیں، کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟کپتان کی نئی منطق

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ درج کیپشن میں لکھا ہے کہ قومی پرچم آزادی کی سب سے بڑی علامت ہے، اس کو ہٹا کر انتشاری پارٹی کا جھنڈا لہرانا صرف قومی پرچم کی توہین ہی نہیں بلکہ نظریہ آزادی پر حملہ ہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.