Ultimate magazine theme for WordPress.

فوڈ اتھارٹی حکام کی کوئٹہ میں مختلف کاروائیوں کے دوران 9 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد

0

بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی کوئٹہ میں مختلف کاروائیوں کے دوران 9 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد

کوئٹہ ناقص خوراک کی فراہمی و قوانین کی خلاف ورزی پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 9 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔

عبدالستار روڈ میں 3 ہوٹلوں کے خلاف مختلف وجوہات صفائی کی خراب صورتحال، پکوان میں ناقص و استعمال شدہ کوکنگ آئل کے دوبارہ استعمال، فریزرز سے باسی سبزیاں و گوشت برآمد ہونے اور لائسنس کی عدم دستیابی پر ایکشن لیا گیا جبکہ 1 بریانی شاپ کو پکوان میں ناقص رنگوں کی آمیزش اور صفائی کی ابتر صورتحال اور 1 اچار شاپ کو اچار پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔

اسی طرح سیٹلائٹ ٹاؤن میں ناقص بیکری اشیاء کی تیاری و فروخت پر بیکرز کے خلاف کارروائی کی گئی، بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق بیکرز کو پراڈکشن ایریا و اسٹوریج احاطوں میں گندگی، مکھیوں کی بھرمار، ورکرز کی ذاتی صفائی کی انتہائی بری حالت، آلودہ و جراثیم زدہ بیکنگ مشینوں اور اشیاء پر تیاری و تاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ جرمانہ کیے گئے 2 بیکری و ہوٹل مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھے جس کے حصول کیلئے مالکان کو ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مرکزی دفتر سے رجوع کرنے کی تنبیہ کی گئی۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.