اسلام آباد کابینہ کے بیشتر اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں ایمرجنسی لگانے کا مشورہ دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے 9مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ کے بیشتر کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔اراکین نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، اقدامات کئے جائیں، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے ملنا چاہتاہوں ان سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔