بھارت نے اروناچل پردیش کے 27 مقامات کے نئے نام سرکاری طور پر منظور کرتے ہوئے انہیں سروے آف انڈیا کے نقشوں اور ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔
چین نے بھارت کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متنازع علاقے کے نام تبدیل کرنے سے زمینی حقیقت نہیں بدلے گی، کیونکہ بیجنگ اروناچل پردیش کو ’’زانگنان‘‘ کا حصہ قرار دیتا ہے۔


