سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگیا
ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 415 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

