کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ عمران خان کے 8اکاؤنٹ ثابت ہوگئے ہیں وہ صادق اور امین نہیں رہیں
الیکشن کمیشن کی فیصلے کے روشنی میں تحریک انصاف پر پابندی لگنی چاہیے پاک فوج اور ملکی اداروں کیخلاف مسلسل پروپگنڈہ در اصل پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی پر وار کرنے کی مترادف ہے ان کیخلاف مقدمہ بنا کر گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی سیاسی جماعت وطن دشمنی اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ نہ کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان صادق اور امین اس لئے نہیں کیونکہ انہوں نے توشہ خانہ کے اثاثے بھیجنے دوست ممالک نے وہ تحفے کے طور پر دیئے تھے مگر عمران خان نے وہ بھیج کر ثابت کردیا کہ وہ کرپشن کے پیداوار ہیں اور وہ صادق اور امین نہیں رہے
ایک سوال کے جواب میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ثاقب نثار کو بھی گرفتار کر کے ان کی تفتیش کی جائے کیونکہ انہوں نے پاکستان کی سیاست کو گندا کرنے کی کوشش کی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار اور عمران خان نے پوری دنیا سے چندا کیا وہ پیسے کہاں گئے انہوں نے کہا کہ عمران کی سیاست کا دا ر ومدار جھوٹ پر مبنی ہے اس قسم کی سیاست کا ہم نے پہلے بھی سیاست کیا اور اب بھی کرینگے۔