Ultimate magazine theme for WordPress.

خضدار میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دھماکا

0

خضدار(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 9افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بدھ کے روز بلوچستان کے ضلع خضدار کے آزادی چوک پر یوم آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹال پر مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا ہے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیاالبتہ خاتون سمیت واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعلی نے خضدار سمیت صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلوچستان میں شرپسندوں نے قومی پرچم کے اسٹال کو نشانہ بنایا ہے بلکہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی وہ قومی پرچم کے اسٹال پر حملے کر چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے دارالحکومت کوئٹہ میں سڑک کنارے لگائے گئے قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹالوں کو نشانہ بنانے والے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو بچوں سمیت 14 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.