Ultimate magazine theme for WordPress.

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی

0

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر  پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور  آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، فائرنگ سےمحسن داوڑکےکچھ ساتھی بھی زخمی ہیں، تمام زخمیوں کومیرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.