وزیراعلی خیبرپختونخوا 24 گھنٹے سے زیادہ منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اتوار کو رات گئے اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلی کو اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس سے اغوا کیا گیا۔ تاہم رات کو صوبائی اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اسمبلی میں پہنچ گئے۔
قبل ازیں کے پی اسمبلی نے ان کی مبینہ گمشدگی کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی نے قرار داد منظور کر لی تھی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں آئینی آرڈر کو بحال کرنا ضروری ہے۔