Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

اٹھارہویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کا تحفظ یقینی بنایا جائے: عبدالمالک بلوچ

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کا ہر صورت تحفظ کیا جائے، جبکہ نئے صوبے بنانے کی تجاویز پر پیش رفت سے گریز کیا جائے۔

کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سامنے بلوچستان کے مسائل اور مطالبات مؤثر انداز میں پیش کیے گئے ہیں، جن پر عملدرآمد سے صوبے کی مجموعی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 1973 کے آئین، 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر مکمل عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا پائیدار حل آئین پر عمل، صوبائی خودمختاری کے تحفظ اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں مضمر ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو مزید مضبوط اور بااختیار بنایا جائے تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.