کوئٹہ:بی این پی (عوامی) کے ضلعی ترجمان نے ایک بیان میں گزشتہ شب میر اسراراللہ خان زہری کے رہائشگاہ زہری حویلی خضدار پر مارٹر گولے کی حملے کو ایک مذموم سازش قراردیتے ہوئے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ترجمان نے اس عمل کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ شرپسند عناصر جھالاوان کی پر امن ماحول کو ایک بار پھر کشت و خون کی کھیل میں دھکیلنے کی سازش کررہے ہیں قائد عوام میر اسراراللہ خان زہری ہر بلوچ کے دل کی دھڑکن ہے انکے گھر پر حملہ علاقائی و قومی روایات کے خلاف ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گھر پر حملے میں ملوث شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرکے اصل حقائق کو عوام کے سامنے لاکر جھالاوان کی امن امان کو مسخ ہونے سے بچایا جائے