دہشتگردی انسانیت سے دشمنی ہے، آخری دہشگرد کے خاتمے تک ہم لڑیں گے اور جیتیں گے، چیئر مین پیپلز پارٹی کا بیان
اسلام آباد (الجزیرہ ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تربت میں مسافر بس کو دہشتگردانہ دھماکے سے نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی انسانیت سے دشمنی ہے، آخری دہشگرد کے خاتمے تک ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں 5 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایس ایس پی زوہیب محسن سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحیابی کی دعا ء کی۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ دہشگردی انسانیت سے دشمنی ہے، آخری دہشگرد کے خاتمے تک ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔
انہوں نے کہاکہ حملے میں ملوث تمام مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔بلاول بھٹوزر داری نے ہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں شہید ہونے اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔