کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر قدرت اللہ خراب کارکردگی کے بعدگلاسگو میں غائب ہوگئے
گلاسگو میں کوئٹہ کے باکسر قدرت اللہ اچانک لاپتا
گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد کانسی کا تمغہ خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے جیتا، جبکہ مرد باکسر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ اس دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر قدرت اللہ گیمز کے اختتام کے بعد گلاسگو میں غائب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے اختتام پر پاکستان باکسنگ ٹیم اتوار کو وطن واپسی کے لیے گلاسگو سے روانہ ہوئی، تاہم قدرت اللہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان آنے والی پرواز میں سوار نہیں ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان باکسنگ ٹیم وطن واپسی کے سفر پر روانہ ہو چکی ہے، جبکہ قدرت اللہ کی عدم موجودگی پر متعلقہ حکام نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ان کے گلاسگو میں رک جانے یا غائب ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

