کوئٹہ، بلوچستان بارش وسیلاب سے بہت سے علاقے وافرادشدید متاثرہوئے ہیں اس لیے ان متاثرین کیلئے بڑی پیکیج کی ضرورت ہے،انجینئرجمیل احمد کرد
کوئٹہ(ویب ڈیسک)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ بلوچستان بارش وسیلاب سے بہت سے علاقے وافرادشدید متاثرہوئے ہیں اس لیے ان متاثرین کیلئے بڑی پیکیج کی ضرورت ہے.
بلوچستان میں بارشوں اورتباہی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑدیے لسبیلہ سمیت دیگر اضلاع کے لوگ بہت متاثر،پریشان اور امداد کے منتظر ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن ان متاثرین کی بحالی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے متاثرین کو تیار کھانا،راشن،خیمے ودیگر ضروریات کی فراہمی،علاج ومعالجے کی سہولیات کیلئے مفت طبی کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں الخدمت کے رضاکار وذمہ داران دن رات متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کی وجہ سے عوام پریشان ومشکل میں ہے۔مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن ریلیف کیمپ میں ساتھ دیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بہتری وسعت لائی جاسکیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین الخدمت ذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے کوئٹہ متاثرہ علاقوں میں تیارکھانا پہنچایا علاج ومعالجے کیلئے مفت طبی کیمپ لگایامتاثرہ علاقوں کے مریضوں کا علاج وادویات فراہم کیا بیلہ متاثرہ علاقے میں خیمہ بستی قائم کرکے متاثرین کو تیاروپیک کھاناپہنچایا مرکزی ٹیم نے بیلہ متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ اور رضاکاروں کو سروے وامدادی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔جھل مگسی سیلاب متاثرین میں راشن ودیگر ضروریات تقسیم کیے۔
مون سون کی موسلادھاربارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچائی ہے اور سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں افرادجان بحق،ہزاروں گھر تباہ،مویشی ہلاک،کھڑی فصلیں تباہ،سڑکیں بارشوں میں بہہ گئی ہیں۔ آج آدھ بلوچستان بارش وسیلاب کے نقصانات کی وجہ سے پریشان ومشکل میں ہیں الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے دکھ دردمیں شریک ہیں انشاء اللہ بحالی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی