اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کو سنگل ڈیجٹ تک لایا گیا تھا، تاہم ایران امریکا جنگ کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی پر بھی اثر پڑا۔
وزیر خزانہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے پاکستان کی معیشت پر دباؤ بڑھایا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی بحران کے اثرات سے نمٹنے اور مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


