Ultimate magazine theme for WordPress.

قوم بھارتیوں اور اسرائیلیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کے چہرے پہچان چکی ہے.مریم اورنگزیب

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم بھارتیوں اور اسرائیلیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کے چہرے پہچان چکی ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ قوم میں بیداری آ گئی ہے اور فارن ایجنٹ پہچان گئی ہے .

بھارتیوں اور اسرائیلیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کے چہرے پہچان چکی ہے

“فارن ایجنٹ” عمران خان نے آج اپنے تمام جرائم تسلیم کرلئے تھوڑی سی منی لانڈرنگ کے اعتراف کے بعد آج پوری فارن فنڈنگ لینے کا اعتراف بھی کرلیا عوام نے فارن ایجنٹ کی کال مسترد کر دی جس سے عمران خان کی مایوسی چہرے سے عیاں تھی بنی گالہ کے غیرقانونی گھر میں قید عالمی منی لانڈرر کا مقدر اب دو جھنڈے لگا کر تقریر کرنا رہ گیا ہے عوام کو باہر نکلنے کا کہنے والا خود اپنے محل میں چھپا بیٹھا ہے تقریریں کرنے کے بجائے عمران خان 8 سال الیکشن کمیشن کو جواب دیتے تو بہتر ہوتا

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.